جڑانوالہ میں پیشی پر جاتے خاتون سمیت 2 افراد قتل

 جڑانوالہ + لاہور (نمائندہ نوائے وقت + سٹاف رپورٹر) قاتلوں نے پیشی پر جاتے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل‘ نعشیں سیم نالہ میں پھینک دیں۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 70 گ ب کا رہائشی اختر اپنی عزیزہ ثناء دختر امتیاز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر عدالت پیشی کیلئے جا رہا تھا کہ چک نمبر 109 گ ب کے قریب ملزموں نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا اور لاشوں کو سیم نالہ میں الگ الگ جگہ پر پھینک دیا۔ راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے رپورٹ طلب کر لی اور سی پی او فیصل آباد کو ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ دریں اثناء آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ 

ای پیپر دی نیشن