شکر گڑھ (نامہ نگار) الیکشن ڈے پر گرفتاری اور مقدمہ کا معاملہ‘ سینئر سیاستدان دانیال عزیز چوہدری پر فرد جرم عائد‘ دانیال عزیز کا صحت جرم سے انکار‘ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ و گواہان سمیت 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چوہدری جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد جاوید کی عدالت میں پیش ہوئے‘ فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے دانیال عزیز کو فوجداری مقدمہ میں طلب کر رکھا تھا۔ دانیال عزیز پر الیکشن کے روز پولیس کو دھمکیاں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج تھا، الیکشن کے روز دانیال عزیز کو اسی مقدمہ کی بنیاد پر گرفتاری کے بعد دو روز بعد ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
پولیس کو دھمکیاں‘ دانیال عزیز پر فرد جرم عائد‘ 25 ستمبر کو گواہ طلب
Sep 10, 2024