وزیر اعلیٰ نے جلسے میں روایتی بڑھکیں ماریں: فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ   خصوصی)  گورنر  کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ  وزیر اعلیٰ کے پی روایتی بڑھکیں ماری ہیں وفاقی حکومت کی بڑی غلطی کی ہے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا پھر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گی ،وزیر اعلیٰ کے پی نے مشیر لینے کی اجازت مانگی تھی میں سمری مسترد کردی ہے ، میڈتا سے بات چیت میں گورنر نے کہا کہ میں نے آئین کے مطابق کام کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی میں امن و امان بحال نہیں کر سکا ،وزیر اعلیٰ کے پی اعتماد کھو چکا ہے  وہ صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں ،وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ فوری طور پر کے پی کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائیں ،آئین کو جو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے  ،نو مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاھیے  ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے مقامی مال میں منعقدہ ڈائنگ آرٹ نمائش" کا افتتاح کیا۔ پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف اور مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طہ ۔ نمائش کے روح رواں سمیع اللہ خان  بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر مہمانوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود فن پاروں کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف آرٹ فارم جیسے کہ روایتی دستکاری، خطاطی، مٹی کے برتن، اور دیگر مقامی آرٹ کی تعریف کی، جو اس نمائش میں نمایاں تھے۔ گورنر نے نمائش میں شامل فنکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پلیٹ فارم معاشرتی و ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن