شمالی کوریا: سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30  افسروں کو پھانسی کی اطلاعات

شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسروں کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملے ہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اْن کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سیکرٹری سمیت 20 سے 30 افسروں کو پھانسی دی گئی ہے۔کم جونگ اْن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔خیال رہے  شمالی کوریا میں رواں سال جولائی میں آئے تباہ کن سیلاب سے 1500 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو ئے تھے جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پھانسی دینے کی اب تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور  نہ ہی آزاد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن