قتل عام کے الزامات، بنگلہ دیش، بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی بھارت سے حوالگی درخواست کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بنگلہ دیش جنگی جرائم ٹربیونل نے حسینہ واجد کے خلاف قتل عام کے الزامات پر حوالگی درخواست کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف پراسیکیوٹر محمد تاج کے مطابق حسینہ واجد بنگلہ دیش میں قتل عام کی مرکزی ملزم بن چکی ہیں۔ مرکزی ملزم فرار ہے۔ واپس لانے کیلئے قانونی کارروائی کریں گے۔ بنگلہ دیش کا بھارت کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔ بھارت سے یہ معاہدہ حسینہ واجد نے ہی2013 ء میں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن