عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی بریت درخواست کا فیصلہ محفوظ

Sep 10, 2024 | 11:50

 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کی درخواست پر سماعت ہوئی جبکہ کیس کی سماعت جج یاسرمحمود چوہدری نے کی۔اس موقع پر شیخ رشید اور صداقت عباسی اپنے وکلا سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو بری کیا جائے۔بعدازاں عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں، 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں کہ آسمان کیسے کیسے رنگ بدلتا ہے۔

مزیدخبریں