گوجرانوالہ:اسسٹنٹ کمشنرز کا تمام تحصیلوں کے صفائی آپریشن کا جائزہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کی ہدایات پر سی ای او جی ڈبلیو ایم سی، اسسٹنٹ کمشنرزنے ستھرا پنجاب پروگرام صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کی تمام تحصیلوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔جی ٹی روڈ کے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے کئے گئے دورہ موقع پر سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر چٹھہ، سی او ضلع کونسل خرم وڑائچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب اولین ترجیح ہے لہذا تمام صفائی آپریشن افسران وعملہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے۔

ای پیپر دی نیشن