گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)جے آئی یوتھ خواتین کے زیر اہتما م یوتھ گالا ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا انعقاد،سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے
طالبات، اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سابقہ ایم پی اے اور مرکزی صدر جے آئی یوتھ نے بطور خصو صی مہمان تھے۔سابقہ ایم پی اے ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، مختلف این جی اوز کسی خاص دائرے میں خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہیں۔ جماعت اسلامی خواتین کے تحفظ، تعلیم، روزگار اور عزت کے حوالے سے قانون سازی کرے گی۔