گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید حیدر نے منڈی بہاوالدین کادورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو پھالیہ اور ٹی ایچ کیو ملکوال کااچانک دورہ کیا انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، مددگار کانٹر،سمیت سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
اور مریضوں سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق بھی دریافت کیا۔