گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بزنس گروپ کے رہنما نعیم آصف مغل نے کہا ہے کہ ہم کاروباری برادری کی اجتماعی فلا ح و بہبود اور مسائل کے ازالہ سے اور تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،مخالفین کے پاس ووٹ ہیں اور نہ ہی اہلیت ہے انکی سیاست کا مرکزو محور الزام تراشی ،جھو ٹ کے سوا کچھ نہیں ،با شعور معزز ممبران چیمبر آف کا مرس کی جا نب سے الیکشن مہم میں لا تعلقی سے مخالفین کے مقبولیت کے دعوئے سے ہوا نکل چکی ہے۔