ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے گورونانک ہائی سکول میں قائم امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے نگران عملے و سٹوڈنٹس کی حاضری سمیت سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹوڈنٹس کی رولنمبر سلپس اور پیپرز شیٹس کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے نگران عملے کو ہدایت جاری کرتے کہا کہ امتحانی سینٹر میں سٹوڈنٹس کی حاضری ، سوالیہ پیپرز اور شیٹس کی ترسیل وقت پر ہونی چاہیے سٹوڈنٹس کو وقت کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔