قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں اشیاء خورونوش کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنائیں‘سبزیوں، پھلوں،گوشت اور کریانہ آئٹمز پر ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں‘ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک، اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے ۔