سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)نامعلوم افراد نے گھر میں سوئی 70سالہ خاتون کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 293 رب میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر 70سالہ خاتون سکینہ بی بی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔