آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کی شرکت

Sep 10, 2024 | 13:38

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر التوا چالانوں، روڈز سرٹیفیکیٹس کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے زیرالتوا روڈ سرٹیفیکیٹس اور چالانوں کی تکمیل کے ٹارگٹ میں بہتری پر اطمینان کا اظہارکیا، آئی جی پنجاب نے افسران کو پینڈنگ روڈ سرٹیفیکیٹس اور چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے روڈز اور چالانوں کی تکمیل میں ناقص کارکردگی کے حامل انوسٹی گیشن افسران اور ایس ایچ اوز کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لینے کی ہدایت کی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم، ڈی آئی جی لیگل اویس احمد، اے آئی جی مانیٹرنگ ملک طارق محبوب اجلاس میں موجود تھے۔    

مزیدخبریں