راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سرسید چوک جہانگیر روڈ پرواقع ٹیوب ویل نمبر 11چھ ماہ سے خراب پڑا ہوا ہے ،ہزاروں کی آبادی والا علاقہ پانی کی بوند پوند کو ترس گیا ۔ عیدالاضحی کے بعد سے تاحال اس کی مرمت کا کام شروع ہو نہ ہو سکا ۔ سی ای او کو بھی اہل محلہ نے متعدد بار درخواستیں دی ہیں اور معززین علاقہ ا ور کونسلر نے بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ مذکورہ علاقہ کو متبادل ٹیوب سے جو پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہ انتہائی گندہ اور مٹی کی آمیزش والا سے جس سے متعدد امراض پھیل رہے ہیں، موجود عملہ صاف جواب دے دیتا ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں ٹیوب ویل قابل نہیں ہے اس کو چلایا جاسکے حکام بالا کو آگاہ کر دیا ہے ۔ اہل علاقہ نے سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیکر اس مسئلہ کو حل کرائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔