چک جلال دین 1یوسی89 وارڈنمبر4اور5 کیلئے نئے ٹیوب ویل کا افتتاح

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یوسی89چک جلال دین چوہدری ساجدمحمودنے کہا ہے کہ عوام کودرپیش پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے نئے ٹیوب ویل کاافتتاح کردیا،ان خیالا ت کااظہار انہوںنے ہمراہ کوآرڈینیٹر ابرارخان،صدرن لیگ یوسی89چک جلال دین سردارقمراقبال،ملک نزاکت حسین چک جلال دین 1یوسی89میں وارڈنمبر4اور5 کے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پرشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمحمد آزادجنجوعہ،شوکت جہانگیرستی ،عبداللہ ستی، سیکرٹری یوسی 89یامین،چوہدری رمضان، یونس مسیحی اقلیتی کونسلر،چنگیزخان اعوان،زکوا ۃکمیٹی چیئرمین یسین ،مرزاخان،مہران خان،دوستان خان،لال گل خان،یامین مرزا،نصیرسواتی ودیگر بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے۔چوہدری ساجد محمودکاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے چک جلال دین 1یوسی89میں واردنمبر4اور5کاٹیوب ویل جو خراب تھا اورعرصہ دوسال سے پانی بند تھا عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے تھے  وہی پر آج مشین لاکر نئے ٹیوب ویل کاافتتاح کردیاگیا،اس موقع پر شرکا نے انجئنئر قمرالسلام راجہ اورا چوہدری عمران الیاس کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے حقیقی معنوں میں کرداراداکیا۔

ای پیپر دی نیشن