اوورسیز پاکستانیوں کے لئے  مختلف منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں،چیئرمین سی ڈی اے

Sep 10, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) اور سی ڈی اے کے افسران نے شرکت کی. اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے لئے شروع کئے جانے والے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مستقبل میں مختلف منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان منصوبوں سے پاکستان میں غیر ملکی ترسیلات میں اضافہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) ان منصوبوں کے حوالے سے تکنیکی مدد فراہم کرے اور ان منصوبوں کے حوالے سے ایڈوائزرز اور کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ اب تک وصول ہونے والی اوپن تجاویز (unsolicited proposals) کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے اور موصول ہونے والی پروپوزل کے حوالے سے بھی P3A  تکنیکی معاونت فراہم کرے گا.

مزیدخبریں