آئی جی پنجاب کاڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کو بڑا ریلیف

 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کیلئےبڑا ریلیف سامنے آگیا، آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کوبڑا ریلیف ملے گا۔
سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ روڈ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدوار42دن کی بجائے 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، سائن ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کو پہلے ہی یہ سہولت میسّر تھی، شہر یوں کے قیمتی وقت کے پیش نظر پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کردی گئی۔عمارہ اطہر نے کہا کہ اب سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ میں میں فیل ہونے والے امیدوار15دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، ٹیسٹ کے وقت تمام امیدواروں کی روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ ویڈیوز محفوظ کی جاتی ہیں، لائسنسنگ سسٹم میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن