اسلام آباد(خبرنگار)واپڈانے مختلف دریاں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کیاعدادوشمار جار ی کر دیے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 23 ہزار300کیوسک اور اخراج یک لاکھ 22 ہزار800کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار900کیوسک اور اخراج 29 ہزار900کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ16 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ16 ہزار 800کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار400کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار700 کیوسک ہے تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔