دنیا کی تخلیق سے قبل ر سول اکرم سردار انبیاء اور خاتم النبیین ٹہرے :طاہر عباس 

اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین الھادی دسترخواں اینڈ ویلفیئر فورم طاہر عباس نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد میں تحفظ ختم نبوتؐکا پرچم بلند سے بلند تر رہے گا ۔کوئی گروہ اور کوئی سازشی عناصر کبھی بھی عظمت رسولؐاور ذکر رسولؐ کی روشنی کم نہیں کرسکتے ۔ یوم تحفظ ختم نبوت? کی گولڈن جوبلی کے حوالے نشست میں راہنماوں کا کہنا تھا کہ نبی مکرم ازل سے صبح قیامت اور اس کے بعد میدان حشر تک آخری نبی ہیں اور رہیں گے ۔ طاہر عباس نے کہا کہ سات ستمبر 1974 تحفظ ختم نبوت بل منظور ہوا اور قادیانی اپنی عبادت گاہ کو مسجد لکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے آپ کو مسلمان کہلوا سکتے ہیں نہ ہی قران میں تحریف کر سکتے ہیں ۔  7 ستمبر 2024 ہے بل منظوری کی گولڈن جوبلی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے دنیا کی تخلیق سے پہلے فیصلہ کیا تھا رسول اکرم ؐ سردار انبیاء اور خاتم النبیین ہیں ۔ اب قیامت تک نہ کوء نبی آئے گا نہ رسول اور نہ ہی کوئی آسمانی کتاب !!جو کوئی بھی دعوی کرے گا وہ کاذب ہے ۔ قادیانی کل بھی غیر مسلم تھے اور آج بھی اسی مقام پر ہیں۔چیئرمین الھادی دسترخواں اینڈ ویلفیئر فورم نے مزید کہا کہ 50 برس قبل 7 ستمبر 1974کو قومی اسمبلی نے قرارداد منظور کرکے قادیانیوں کو اقلیت قرار دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ پاکستانی قوم نے یوم تحفظ ختم نبوتؐ تاریخی انداز سے منا کر تاجدار مدینہ سے اپنی بے مثال وابستگی کا ثبوت دیا۔

ای پیپر دی نیشن