خواتین کے حقوق کا تحفظ ،صنفی بنیاد پر تشدد کا خا تمہ نا گز یر، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کے صنفی اشاریہ کو بہتر بنانے کی ذیلی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک، سیکرٹری وزارت انسانی حقوق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں خواتین کی حیثیت، منصوبہ بندی اور ترقی کمیشن، صوبائی محکموں، کمیشن کے اراکین نے شرکت کی ڈپٹی چیف، نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن، شبانہ نواز نے صنفی اشاریہ کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور پھیلانے کے لیے پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا۔ اس پلان میں وسائل کی بہتری، محکمانہ ترقی اور یکساں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ایک الگ ایکشن پلان شامل ہے کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر عقیل ملک نے ڈیٹا کو یکجا کیے جانے اور مختلف ہیڈ میں ظاہر کرنے کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب کے جینڈر مینجمنٹ سسٹم کو دوسرے صوبوں کے ساتھ شیئر کرنے پر زور دیاسیکرٹری وزارت انسانی حقوق اللہ دنو خواجہ نے خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صرف بلوچستان میں ایک فنکشنل بورڈ اور چیئرپرسن ہے جبکہ دیگر برسوں سے پرنسپل اکانٹنگ افسران کے بغیر کام کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن