افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود کیلئے  کو شا ں ہیں، انجینئر امیر مقام 

Sep 10, 2024

اسلام آباد، (نمائندہ نوائے وقت)فاقی وزیر برایریاستی و سرحدی امور  انجینئر امیر مقام نے پیر کو افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی  نجی سماجی تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ک ملاقات کا کا مقصد وزارت اور سما جی فلاحی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانا اور اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مدد فراہم کرنا  ہے   انہوں نے کہا کہ این جی اوز دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھیں اور منصوبوں پر عمل درآمد پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت اور چیف کمشنر برائے مہاجرین بھی ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں ۔ وفاقی وزیر نیمزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے این جی اوز کو چاہیے کہ وہ اس وقت درپیش مسائل کی نشاندہی کریں 

مزیدخبریں