قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں  برسی 11ستمبر کوملک بھر میں عقیدت واحترام کیساتھ منائی جا ئے گی 

اسلام آباد(خبرنگار)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی 11ستمبرکو بدھ کے روزملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا ئے گی بابائے قوم کے یوم وفات پر مزار قائد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا محمد علی جناح کو 1937میں مولانا مظہرالدین نے قائداعظم کا لقب دیا ان کی قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن پاکستان حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے چھٹکارا پایاقائد اعظم محمد علی جناح 25دسمبر 1876میں کراچی میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعد قائداعظم اس پاک وطن کے پہلے گورنر جنرل بنے اور11ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

ای پیپر دی نیشن