لندن/ افغان سفارتخانہکولکتہ زیادتی کیس،پولیس نے ثبوت ختم کرنیکی کوشش کی، خاتون ڈاکٹر کے والدین کے انکشافات

Sep 10, 2024


کولکتہ (آئی این پی)کولکتہ کے آر جی کار ہسپتال سے وابستہ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کیس سے متعلق آنجہانی ڈاکٹر کے والدین نے پولیس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ڈاکٹر کے والدین نے  پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کیس کے آغاز سے ہی شواہد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گزشتہ روز کلکتہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرین نے احتجاج کیا جس میں ٹرینی ڈاکٹر کی والدہ کا کہنا تھا کہ  حکومت، انتظامیہ اور پولیس نے کیس کے آغاز سے ہی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا،خاتون نے مزید بتایا کہ  پولیس آغاز سے ہی ثبوت ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، میرے خیال میں یہ مظاہرہ تب تک جاری رہنا چاہیے جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا،دوسری جانب آنجہانی ڈاکٹر کے والد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مظاہروں میں ان کا ساتھ دیں، وہ جانتے ہیں انصاف اتنی آسانی سے نہیں ملتا لیکن ہمارا ساتھ دیں تو یہ ممکن ہے،انہوں نے کلکتہ پولیس کے ایک اور افسر پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر غلط میڈیا بیانات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں