اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا تحریک انصاف کے رہنمائوں کی دہمکی آمیز تقاریر پر ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے جلسے میں اداروں اور عدلیہ کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں، شیری رحمان نے بیان میں کہا کہ کیا تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں؟ ملزمان کو جتھوں کی مدد سے چھڑانے کی دہمکی سیاسی جماعتیں نہیں مسلحہ گروہ دیتے ہیں، تحریک انصاف ایک بار پھر پرتشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، تحریک انصاف آج تک 9 مئی سے نہیں سیکھی، کیا اب بھی ان کو لگتا ہے کہ دہمکیوں، تشدد اور انتشار کی سیاست میں کوئی جگہ ہے؟ ہمارے قائدین نے بھی جیل کاٹی ہیں، ہم نے کبھی یہ دھمکی نہیں دی کہ ہم جتھوں اور تشدد کی مدد سے اپنے قائدین کو رہا کرائے گے، ادروں نے ان سے بات کرنے سے انکار کیا تو یہ پھر دھونس دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے جلسے میں دھمکیاں قابل مذمت ہیں
Sep 10, 2024