کمپٹیشن کمیشن نے انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے حصص کی خریداری کی منظوری دے دی

Sep 10, 2024

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ  کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 11.9 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔ انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کمپنی کی سندھ اینگرو کول  میں شراکت داری پاکستان کے کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ میسرز انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، خاصوصی طور پر اسی ٹرانزیکشن کے لئے مارچ 2024 میں رجسٹرڈ کی گئی تھی ۔ یہ کمپنی لبرٹی پاور ہولڈنگ ، سوریٹی انٹرپرائزز اور پروکون انجینئرنگ کی مشترکہ ملکیت ہے ۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ، سندھ میں کوئلے کی کان کنی اور سپلائی کرنے والی بڑی کمپنی ہے۔اینگرو کارپوریشن کا ذیلی ادارہ اینگرو انرجی لمیٹڈ پاکستان جو کہ توانائی کی سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑی ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کرتا ہے ہے، نے اپہنے حصص انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو فروخت کے لئے پیش کئے ہیں۔  

مزیدخبریں