اسلام آباد( وقائع نگار ) الیکشن کمیشن آف پاکستان 12ستمبر 2024 کو منعقد ہونے والے این اے 171 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیا سی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے مطابق 10ستمبر کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیا سی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
این اے 171 ضمنی انتخابات ،12ستمبرکے بعد جلسہ کر نیوالو ں کیخلاف کارروائی ہو گی،تر جمان الیکشن کمیشن
Sep 10, 2024