ڈیمو کریٹک صدارتی اُمیدوار کملا ہیرس اور ری پبلکن اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان صدارتی مباحثے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ منگل کی شب ہونے والے اس مباحثے کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔دونوں اُمیدواروں کے درمیان اس سے قبل کبھی بالمشافہ ملاقات یا ٹیلی فون پر بات نہیں ہوئی۔ لیکن منگل کی شب دونوں فلاڈیلیفا کے نیشنل کانسٹی ٹیوشن سینٹر میں ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر کھڑے ہوں گے۔
ہیرس اور ٹرمپ پہلی مرتبہ ٹی وی مباحثے میں براہ راست مد مقابل ہوں گے
Sep 10, 2024 | 14:38