نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا ۔نیشنل پارک ایریا میں قائم مونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جینز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار ،عدالت نے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔ سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں، سپریم کورٹ نے مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو کسی اور مقام پر لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبرزیشن واپس لے لی۔مونال ریسٹورنٹ ،لا مونتانہ اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کیساتھ مذاق ہے، ر ضا کا ر ا نہ تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے، سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیح بنیادوں لیز دی جائے۔عدالت نے قرار دیا کسی اور مقام پر ریسٹورنٹس کی لیز میں نیشنل پارک ایریا کے ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو خذف کرتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔
نیشنل پارک میں تجارتی سرگرمیوں کا معاملہ:سپریم کورٹ نےنظرثانی درخواستیں خارج کردیں
Sep 10, 2024 | 15:36