چین اگلے سال کے دوران پاکستانیوں سمیت مزید 3000 غیر ملکی پولیس اہلکاروں کوتربیت دے گا

چین کے پولیس سربراہ نے پیر کو کہا، ان کا ملک اگلے 12 مہینوں کے دوران مختلف ممالک کے قانون نافذ کرنے والے ہزاروں افسران کو تربیت دے گا جیسا کہ وہ ایک عالمی سکیورٹی فراہم کنندہ کے طور پر اپنے کردار کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چین کی پولیس نے گذشتہ سال 2,700 افسران کو تربیت دی ہے اور اگلے 12 مہینوں میں مختلف ممالک سے مزید 3,000 کو تربیت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، یہ بات عوامی سلامتی کے وزیر وانگ ژیاؤ ہونگ نے مشرقی چین میں ایک کانفرنس میں ایک تقریر میں کہی۔وانگ نے کہا، "ہم پولیس مشیران کو (بھی) ان ممالک میں بھیجیں گے جنہیں تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی قانون نافذ کرنے کی صلاحیتوں کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے بہتر بنانے میں مدد کی جائے۔"جیانگ سو صوبے کے بندرگاہی شہر لیانیونگانگ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس میں 122 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول ملائیشیا، میانمار، پاکستان اور عالمی پولیس باڈی انٹرپول کے قانون نافذ کرنے والے افسران نے شرکت کی۔سالانہ لیانیونگانگ کانفرنس کو 2022 میں چینی رہنما شی جن پنگ کے تجویز کردہ گلوبل سکیورٹی انیشیٹو (جی ایس آئی) کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس کا مقصد دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے ذریعے بین الاقوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔تاہم تجزیہ کاروں نے جی ایس آئی کو چین کی طرف سے عالمی اثر و رسوخ بڑھانے اور امریکہ کے زیرِ قیادت موجودہ سکیورٹی آرڈر کو بتدریج ختم کرنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔ایس راجارتنم سکول آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے چائنا پروگرام کے اسسٹنٹ پروفیسر بنجمن ہو نے اے ایف پی کو بتایا، "یہ تقریباً ایسا ہی ہے کہ 'اگر آپ کو کام کرنے کا مغربی طریقہ پسند نہیں ہے تو ہمارے پاس چینی متبادل ہے'۔"ہو نے کہا، "تو یقیناً چین ان میں سے بعض (پولیسنگ) اقدامات کو ایک بڑے طریقے سے نمایاں کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ مغرب کے مقابلے میں اثر و رسوخ کے لیے اس کی کشمکش کا حصہ ہے۔وانگ نے کانفرنس کے سینکڑوں مندوبین سے اپنے خطاب میں کہا کہ قانون کے نفاذ کو "سیاست زدہ" کر دیا گیا تھا۔وانگ نے کہا کہ "عام بین الاقوامی تعاون کو بدروح (بہت خوفناک) بنا دیا گیا ہے۔" اور مزید کہا کہ چین "کسی بھی قسم کی تسلط پسندی اور غنڈہ گردی کو مسترد کرتا ہے۔"انہوں نے یہ بھی کہا، یوکرین کی جنگ، اسرائیل-فلسطین تنازعہ اور بحیرۂ احمر میں کشیدگی سمیت علاقائی سلامتی کے خطرات "پھیل رہے ہیں"۔کانفرنس کے مقام پر ممکنہ غیر ملکی خریداروں کے لیے گلابی سنہرے رنگ کی ہتھکڑیاں، ڈنڈے اور بلٹ پروف جیکٹس نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔چین کے جدید ترین پولیسنگ آلات کی نمائش کرنے والے نمائشی ہالز نے متجسس غیر ملکی زائرین کی توجہ حاصل کی۔بکتر بند گاڑیاں نمائش کی طرف جانے والی روش پر قطار میں کھڑی تھیں اور بوتھز میں چہرے کی شناخت کرنے والے سافٹ ویئر تھے جو اشتہاری اور مفرور کی شناخت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے۔ہو نے کہا، چینی اس بات کو نمایاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کا ملک کتنا "محفوظ و مامون" ہے، خاص طور پر ان کی جدید ترین نگرانی کی طریقوں کے ساتھ۔ہو نے کہا، "میرا خیال ہے کہ اس قسم کا استدلال ان ممالک کے لیے کافی پرکشش ہونا چاہیے جو شاید اپنی ملکی سلامتی کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہوں۔"نیز انہوں نے کہا، "چین کی طرف سے یہ سب ان کے لیے ان کے عالمی سکیورٹی اثر و رسوخ کو ظاہر کرنے کے مواقع ہیں

ای پیپر دی نیشن