افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب

افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 7 ستمبر کی صبح افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ  شروع کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بِلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا. پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں. اطلاعات کے مطابق اب تک 16 افغان طالبان جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوچکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ افغان طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ کردیے گئے ہیں.پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن