تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے خلاف مزید3 مقدمات درج

Sep 10, 2024 | 17:00

 تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کے خلاف تھانہ سنگجانی میں تین مزید مقدمات درج ہو گئے۔تحریک انصاف پر ایک مقدمہ جلسے کیلئے جاری این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی جلسے میں موجود تمام قیادت کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات کی ایف آئی آرز کو میڈیا سے چھپانے کیلئے اعلیٰ افسران نے خصوصی ہدایات جاری کیں، مقدمے میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ سنگجانی میں ہی سابق سپیکر اسد قیصر اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کے خلاف بھی انسداد دہشتگردی کے الگ الگ مقدمات درج کئے گئےہیں

مزیدخبریں