حکومت پنجاب کا بڑا اقدام: رحیم یار خان میں پُرامن انتخابات

حکومت پنجاب نے رحیم یار خان میں پُرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے رحیم یار خان میں اسلحے کی نمائش اور فائرنگ پر دفعہ 144 لگا دی۔

اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا. پابندی کا اطلاق بدھ 11 ستمبر تا جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں جمعرات 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن