وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےعوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے اقدامات پر بھی گفتگوہوئی۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ہرشکل میں قابل مذمت ہے. دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سب کو ایک ہونا ہو گا. اے این پی نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اے این پی کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا ہے اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج سیاسی و گروہی تفریق سے بلند ہو کر پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔ محسن نقوی نےکہا کہ انشاءاللہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے. دوسری جانب ایمل ولی خان نے انسداد دہشت گردی کے لئے اے این پی کی حمایت کا یقین دلایا۔ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو شہید کیا، اس جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں۔