یورپی خلائی ایجنسی کے سائنسدان مریخ کی سطح پر مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ای ایس اے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں سرخ سیارے مریخ کی سطح پر بنا ہوا مسکراہٹ سے بھرپور ایک چہرہ دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اس سیارے پر موجود نمک کے ذخائر سے بنا ہے.سائنسدانوں کے مطابق نمک کے یہ ذخائر سرخ سیارے پر موجود قدیم زندگی کی باقیات ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نمک کے ذخائر میں ممکنہ طور پر مریخ کی جھیلوں اور دریاؤں کے جرثومے موجود ہو سکتے ہیں جو اربوں سال پہلے بخارات بن کر خلاء میں غائب ہو گئے تھے
سائنسدانوں کے مطابق یہ نمک کے ذخائر سرخ سیارے کی ماضی کی آب و ہوا اور ممکنہ رہائش کے بارے میں بصیرت پیش کر سکتے ہیں۔
مریخ کی سطح کی یہ نئی تصاویر ای ایس اے کے ’کایگزو مارس آربیٹر‘ نے کھینچی ہیں جو سرخ سیارے پر زندگی کے آثار کو دریافت کرنے کی جستجو میں بھیجا گیا ہے۔
ای ایس اے کے سائنسدانوں کی یہ نئی تحقیق حال ہی میں جرنل سائنٹیفک ڈیٹا میں شائع ہوئی ہے۔