وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رضا کارانہ طورپر کم بجلی استعمال کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔

نینشل پاور کنٹرول سنٹراسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے ورزات پانی و بجلی میں  کرائسزمنیجمنٹ سیل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا میں کچھ غیر ذمہ دار عناصرکوصورتحال کی نزاکت کا احساس نہیں اور ایسے لوگوں کو جلد ہی نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ واپڈا میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب کم سے کم جھیلنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کے غصے کا احساس ہے اور وہ معافی کے خواستگار ہیں ۔ ملک میں پانی کی کمی اور رواں سال وقت سے پہلے گرمی کی وجہ سے بجلی کا بحران بڑھا ہے۔ اس صورتحال پر حکومت نے زیر التوا تمام منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ اگر لوڈشیڈنگ کا حل ہیں تو وہ خود کو جلنے کیلئے پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کو بھی چاہیئے وہ بجلی کے معاملے پر سیاست نہ کرے ۔

ای پیپر دی نیشن