وفاقی وزیرداخلہ رحمان نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرشاہد ملک سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے اورانہیں شعیب ملک کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے کوششیں تیزکرنے کیلئے کہا ہے۔

Apr 11, 2010 | 22:21

سفیر یاؤ جنگ
وزیرداخلہ رحمان ملک نے پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کے معاملے میں تعاون کرنا چاہیے اور پاکستانی سفارت خانہ بھی بھارتی پولیس کے قبضے سے شعیب ملک کا پاسپورٹ واپس دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ اس موقع پرپاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکام جلد ازجلد شعیب ملک کا پاسپورٹ واپس کردیں گے ۔ انہوں نے وزیرداخلہ کواس سلسلے میں ہونے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
مزیدخبریں