ایٹمی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی کانفرنس پیر سے  واشنگٹن میں شروع ہو رہی ہے

واشنگٹن میں ہونیوالی ایٹمی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤکے حوالے سے کانفرنس میں سینتالیس ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ امریکی صدرباراک اوبامہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد تمام ممالک کو ایٹمی ہتھیاروں میں کمی پرراضی کرنا ہے۔ وزیراعظم گیلانی بھی امریکہ پہنچ چکے ہیں اور وہ آج امریکی صدر سے ملاقات کریں گے ۔ وہ امریکی صدر سے سول جوہری معاہدے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ گفتگو میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچے ہیں، اوران کی بھی امریکی صدر سے ملاقات ہوگی ۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے مصراور ترکی کی جانب سے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا معاملہ اٹھانے کے خدشے کے پیش نظر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن