برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری ادارے ارتقائی مراحل سے گذر رہے ہیں اورافغانستان میں ہونے والی جنگ ان جمہوری اداروں کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ صدرزرداری نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے کی جانے والی پاکستان کی کوششوں پرتشویش بلا جواز ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان سمیت پورا خطہ متاثرہورہا ہے، گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی نقصان پہنچا ۔ ملکی معیشت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام توجہ معیشت کی بحالی کی بجائے سیکیورٹی صورتحال کی بہتری پررہی ہے تاہم آمریت بھی خراب اقتصادی حالت کی ذمہ دار ہے۔ صدر زرادی نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کو امداد دینے کےعلاوہ تجارت کے میدان میں بھی تعاون فراہم کرے،انہوں نے بتایا کہ وہ صدر اوباما سے ملاقات میں ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کا مطالبہ کریں گے۔