قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی نے گرفتارسابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے

قومی اسمبلی کا تیسواں اجلاس آج سپیکرڈاکٹرفہمیدہ مرزا کی زیرصدارت شروع ہوگا۔ اجلاس میں ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے سابق وفاقی وزیربرائے مذہبی امورحامد سعید کاظمی کی شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی ان دنوں حج کرپشن کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اوران کے پروڈکشن آرڈرزوزارت داخلہ کو بھیجے جاچکے ہیں جن پرعملدرآمد جاری ہے۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے امورخواتین کی طرف سے منظورکردہ خواتین پر تیزاب پھینکنے کی سزا کا بل پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خواتین کی چیئرپرسن بشریٰ گوہر ایوان میں بل پیش کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن