لیبا کےصدرمعمر قذافی نے افریقی یونین کی طرف سے امن کا روڈ میپ منظورکرلیا، افریقی یونین کا وفد باغیوں سے بات چیت کے لیے بن غازی روانہ ہوگیا ۔

طرابلس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران افریقی یونین کےصدر جیکب زوما نے میڈیا کو بتایا کہ معمرقذافی نے افریقین یونین کی طرف سے امن کا روڈ میپ منظورکرلیا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کی حکومت کو جنگ بندی کا ایک اورموقع دیناچاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقی یونین کا وفد بن غازی میں مسئلے کے حل کے لئے باغیوں سے مذاکرات کرے گا۔ دوسری جانب باغیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اجدابیہ شہر کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جس کے بعدباغیوں کے سب سے بڑے گڑھ بن غازی میں حکومت مخالفین نے جشن منایا، اجدابیہ میں قذافی کی حامی فورسز اورباغیوں کے درمیان جھڑپوں میں آٹھ سرکاری اہلکاراورچارباغی ہلاک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن