جماعت اہل حدیث کے چیئرمین مولانا شوکت شاہ کی شہادت، تیسرے روز بھی سرینگرسمیت پورے مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال، نظام زندگی مفلوج ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں معروف عالم دین اور جماعت اہل حدیث کے چیئرمین مولانا شوکت شاہ کی شہادت پرقائم مقام چیئرمین مولانا غلام رسول کی کال پر تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ مولانا غلام رسول نے جلسے خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن ہڑتال کی اپیل کی اورکسی قسم کے املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے دہشتگردی کی کارروائیوں کا خاتمہ کرکے امن کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہڑتال کے باعث پوری وادی میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ مولانا شوکت شاہ جمعہ کے روزسری نگر میں بم حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن