اداکارمستانہ کی عُمرستاون سال تھی اور وہ طویل علالت کے باعث بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اُنہیں جگرکا عارضہ تھا۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اورایک بیٹا شامل ہیں۔ مستانہ چار دہائیوں سے شوبز کے شعبے سے منسلک تھے۔ انہوں نے دوہزار سے زائد سٹیج ڈراموں میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھائے۔ جن میں \\\"شرطیہ میٹھے\\\" جیسا مشہور ڈرامہ بھی شام ہے۔مستانہ کے بیٹے سعد حسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری زندگی میں جوہرٹاؤن لاہور میں ایک پلاٹ خریدا تھا جس پر اب بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے اور پنجاب حکومت پلاٹ سے قبضہ واہگزار کرا کر ہمارے حوالے کرے۔