فرانس میں برقعے پرپابندی کا قانون آج سےنافذ، برقعےکا استعمال ترک نہیں کریں گی خواہ انہیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ مسلمان خواتین

فرانس میں برقعے پرپابندی کےقانون پرآج سےعمل درآمد شروع ہورہا ہے،مسلمان خواتین کا کہنا ہے وہ برقعےکا استعمال ترک نہیں کریں گی خواہ انہیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ قانون کےمطابق پبلک مقامات پرچہرہ ڈھانپنے والے فرانسیسی شہری کو بھاری جرمانےکی سزابھگتنا پڑے گی۔ فرانس میں مکمل برقعہ استعمال کرنے والی مسلمان خواتین کی تعداد صرف دو ہزارہے۔ مسلمان خواتین نے کہا ہےکہ برقعہ کا استعمال ان کا اپنا فیصلہ ہے، انہیں کسی نے مجبورنہیں کیا۔ اسلامی تنظیموں نے اس قانون کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ خواتین کی ایک تنظیم کے مطابق میڈیکل ماسک کو برقعہ کے طور پراستعمال جاسکتاہے۔

ای پیپر دی نیشن