پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کو تریسٹھ سال سے تجربہ گاہ کے طور پر چلایا جا رہا ہے، ٹیکنو کریٹس نے بھی ملک کو تباہ کیا ہے تاہم ملک اب کسی بھی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گھڑیوں کا وقت آگے کرنے اور دو چھٹیوں کے بارے میں کابینہ میں کوئی ایجنڈا زیرغورنہیں۔ اس وقت فوج کو مردم شماری یا کسی بھی دوسرے مسئلے میں الجھانے سے ان کا کام متاثر ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بجٹ عوام کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا جاسکے۔