کراچی سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روزمندی کی لپیٹ میں آگئی ،ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزارنو سو پوائنٹس کی سطح برقرارنہ رکھ سکا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزمارکیٹ کاروبار کے آغازپرہی مندی کی لپیٹ میں آگئی اورانڈیکس ٹریڈنگ کے دوران گیارہ ہزارنو سو پوائنٹس کی سطح سے گرگیا اوریہ حد کاروبار کے اختتام تک بحال نہ ہوسکی۔ مارکیٹ کا وقت ختم ہوا تو انڈیکس بتیس پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزارآٹھ سو چوہتر پوائنٹس پربند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم چھ کروڑ شیئرزرہا جبکہ سب سے زیادہ سودے ڈی جی خان سیمنٹ کے رائٹ شیئرز اور نمرانڈسٹریزمیں ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو اٹہتر کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

ای پیپر دی نیشن