اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاسکو کے پاس پڑی ذائد گندم کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

Apr 11, 2011 | 13:22

سفیر یاؤ جنگ
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس نے وزارت خوراک و زراعت کی سمری منظورکرتے ہوئے پاسکو کے پاس ذخیرہ دو لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سرکاری اداروں نے قومی بچت کی سکیموں میں جو سرمایہ لگایا ہوا ہے اسے واپس لیا جائے گا تاہم پینشن، گرایجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ کی رقوم کو قومی بچت کی سکیموں میں لگایا جاسکتا ہے۔ کمیٹی نے درآمدی یوریا پر سے حکومتی سبسڈی کے خاتمے اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے معاملات پر بھی غورکیا۔ اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال، کھاد اور چینی کے ذخائر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مزیدخبریں