ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شین واٹسن نے چھیانوے گیندوں پرایک سوپچاسی رنز بنائے تو یہ ون ڈے کرکٹ کی ساتویں بڑی اننگزبن گئی۔ واٹسن نے اپنی طوفانی اننگز میں پندرہ چھکوں اوراتنے ہی چوکوں سے سجائی۔ ان کے ایک اننگزمیں پندرہ چھکے عالمی ریکارڈ بنے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے زیویئر مارشل کے پاس تھا جنہوں نے کینیڈا کے خلاف بارہ چھکے لگائے تھے۔ سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا، پاکستان کے شاہد آفریدی اوربنگلہ دیش کے خلاف نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے شین واٹسن اس سے پہلے ایک اننگز میں گیارہ، گیارہ چھکے لگا چکے ہیں۔ شین واٹسن نے تیس چوکے اورچھکے لگا کر ایک اننگزمیں زیادہ باؤنڈریزکا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو جنوبی افریقہ کے ہرشل گبزنے آسٹریلیا کے خلاف اکیس چوکے اور سات چھکوں سمیت اٹھائیس باؤنڈریز لگا کرقائم کیا تھا۔