اسلام آباد (آن لائن + ثناءنیوز+اے پی پی) سپریم کورٹ مےں آج این آر او فیصلے پر نظرثانی، ہائرایجوکیشن کی تحلیل کےخلاف پٹیشنوں، ججز تقرری اور بلوچستان مےں ٹارگٹ کلنگ جےسے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی جبکہ حکومتی وکےل کمال اظفر نے اےن آراو نظرثانی کےس کے حوالے سے عدالت عظمیٰ مےں پےش ہونے سے معذرت کر لی ہے۔ قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) کے خلاف دیئے گئے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی مےں 17رکنی فل کورٹ بنچ کرے گا۔
سپریم کورٹ