جسقم کے چيئرمين بشير قريشی کے پوسٹ مارٹم کے اجزا کا کيميائی تجزيہ نجی ليبارٹری سے نہ کرانے کے خلاف سندھ بھر ميں شٹرڈاؤن ہڑتال۔

Apr 11, 2012 | 09:23

سفیر یاؤ جنگ
جئے سندھ قومی محاذ کی اپیل پر اندرون سندھ مکمل ہڑتال ہے۔ کندھ کوٹ میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی برائے نام ہے۔ شہر کے بیشتر تعلیمی ادارے بند اور دفاتر میں حاضری بھی معمول سے کم ہے۔ ادھر نواب شاہ میں بھی تاجروں نے دکانیں اور مارکٹیں بند کررکھی ہیںاوربازاروں میں ہو کا عالم ہے۔ دادو میں کے تمام بڑے بازار بند اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں حاضری بھی کم ہے۔ دوسری جانب حيدرآبادکے علاقے سبزی منڈی ميں نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کرکے دکانيں بھی بند کراديں جبکہ کوٹری ريلوے اسٹيشن پر کھڑی دو بوگيوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی جس سے بوگياں مکمل طور پر جل گئيں.ادھر خيرپور ميں بھی مختلف مقامات پر نامعلوم افراد کی جانب سے کريکر کے پانچ دھماکے کئے گئے جبکہ سکھر اور نواب شاہ میں فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے۔ جسقم کی ہڑتال کے باعث حيدرآباد بورڈ نے ميٹرک کے رياضی اور تاريخ اسلام کے پرچے ملتوی کردیئے ہیں جبکہ ميرپورخاص بورڈ کے تحت ہونے ہونيوالے نويں جماعت کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ بھی ملتوی کرديا گیا ہے جو اب انیس اپريل کو ہوگا، سکھر بورڈ نے بھی ميٹرک اسلاميات کا پرچہ ملتوی کرديا ہے جس کی نئی تاريخ کا اعلان بعد ميں کيا جائے گا. لاڑکانہ بورڈ نے نويں اور دسويں جماعتوں کے انگلش ، اردو اور سندھی کے پرچے ملتوی کردیئے ہیں جو اب اٹھارہ اپریل کو لئے جائیں گے.
مزیدخبریں